Tuesday , May 23 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد کے موضع شاہ پور میں نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی

شمس آباد کے موضع شاہ پور میں نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی

شمس آباد ۔ /7 اپریل (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع شاہ پور میں نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب 13 سالہ لڑکی جو آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے اس کو اس کے پڑوسی 24 سالہ سنی نے عصمت ریزی کرکے فرار ہوگیا ۔ لڑکی اور اس کے والدین نے اس واقعہ کو چھپانے کی کوشش کی لیکن ڈسٹرکٹ سیل پروٹیکیشن عہدیداروں کو اس کی اطلاع ملنے پر دیویندر چاری نے ایک ٹیم کے ہمراہ لڑکی اور اس کے والدین سے ملاقات کرنے کے بعد شمس آباد پولیس اسٹیشن میں عصمت ریزی کا مقدمہ درج کروایا ۔ سب انسپکٹر خلیل پاشاہ نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سنی کی تلاش شروع کردی اور لڑکی کو جانچ کیلئے کل دواخانہ عثمانیہ بھیجا جائے گا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT