Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد کے موضع پداتیرا میں ایک شخص کا قتل

شمس آباد کے موضع پداتیرا میں ایک شخص کا قتل

شمس آباد ۔ /31 جولائی (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع پداتیرا میں ایک شخص کا قتل کرکے اس کی نعش کو ڈرینیج میں پھینک دیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب کل رات شمس آباد کے موضع پداتیرا میں واقع سوچیر انڈیا وینچر میں ایک نامعلوم شخص کی نعش ڈرینیج سے برآمد ہوئی ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا جس کے بعد آج  نعش کی شناخت پی بالراج 35 سالہ پیشہ میستری ساکن ونستھلی پورم متوطن محبوب نگر کی حیثیت سے کی گئی ۔ بالراج /24 جولائی کو محبوب نگر جاکر واپس آنے کیلئے نکلا اور گھر واپس نہیں آیا اور اس نے اس دن اس کی بیوی کو فون پر اطلاع دی تھی کہ وہ شمس آباد میں ہے جس کے بعد ونستھلی پورم پولیس کی مدد بھی حاصل کی گئی تھی ۔ کل رات اچانک ایک شخص سوچیر انڈیا وینچر میں گیا جہاں ڈرینیج میں اسے ایک پیر دکھائی دیا جس کے بعد اس نے پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے مقام پہنچکر قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔ آج صبح اس کی بیوی نے شمس آباد دواخانہ پہنچکر نعش کی شناخت کی ۔ جس کے بعد اس کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا اور قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT