Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد گرام پنچایت کو 25 لاکھ لیٹر پانی سربراہ کرنے سرپنچ کا مطالبہ

شمس آباد گرام پنچایت کو 25 لاکھ لیٹر پانی سربراہ کرنے سرپنچ کا مطالبہ

شمس آباد /21 مارچ ( سیاست نیوز ) شمس آباد گرام پنچایت میں اجلاس منعقد کیا گیا ۔ جس میں HMWS ، RWS عہدیداروں نے شرکت کیں ۔ شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور نے انہیں تمام تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شمس آباد کو 12 لاکھ لیٹر پانی سربراہ کیا جارہا ہے ۔ سربراہی کے دوران دو لاکھ لیٹر پانی پائپ لائین میں ہی رہ جاتا ہے ۔ جس سے صرف انہیں 20 لاکھ لیٹر پانی ہی حاصل ہو رہا ہے ۔ جو ناکافی ہے ۔ شمس آباد کیلئے کم از کم 25 لاکھ لیٹر پانی سربراہ کیا جانا چاہئے تاکہ تمام مقامات میں پانی کی سربراہی کی جاسکے ۔ موسم گرما کی شدت جیسے جیسے بڑھتی جارہی ہے بور میں پانی کی سطح کم ہوتی جارہی ہے اور کئی بورویلس خشک ہوگئے ہیں ۔ جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ ایچ ایم ڈبلیو ایس اور آر ڈبلیو ایس کی جانب سے نئے بورس ڈالنے کے بعد  ساتھ ہی واٹر ٹینکرس گرام پنچایت کو فراہم کئے جائیں تاکہ پانی کی جہاں جہاں قلت ہے ان مقامات پر ٹینکرس کے ذریعہ سربراہی کی جائے ۔ خانگی بورس کے ذریعہ واٹر ٹینکرس کو لوڈ کرکے غیر قانونی طور پر حیدرآباد کے مختلف مقامات پر سربراہ کی جارہی ہے اور مقامی عوام پانی سے محروم ہو رہا ہے ۔ اس کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جانے چاہئے اور ٹینکرس اونرس کو تاکید کی جانی چاہئے کہ وہ مقامی عوام کو پانی سربراہ کریں ۔ گذشتہ سال کم بارش کی وجہ سے اس سال پانی کی کافی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ ابھی تقریباً تین ماہ تک پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے گرام پنچایت کی جانب سے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں اور HMWS کی جانب سے بھی تعاون کرنے کی اپیل کی ۔ اس اجلاس میں HMWS جنرل منیجر محترمہ پدمجا RWS ڈی وی نرسمہا گوڑ اے ای سوریہ نارائنا ، گرام پنچایت اے او شیام سندر وغیرہ موجود تھے ۔ HMWS جنرل منیجرنے تیقن دیا کہ وہ اس سلسلہ میں اقدامات کرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT