Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد گرام پنچایت کی ترقی ہمارا اولین فرض : راچا ملاسدیشور

شمس آباد گرام پنچایت کی ترقی ہمارا اولین فرض : راچا ملاسدیشور

شمس آباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے محلہ احمد نگر میں مدینہ مسجد کے روبرو سی سی روڈ ڈالی گئی ۔ شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور نے ڈپٹی سرپنچ محمد شمس الدین اور گرام پنچایت ممبرس کے ہمراہ احمد نگر کا دورہ کرتے ہوئے روڈ کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ مدینہ مسجد احمد نگر میں ہمارے مسلمان بھائی پانچ وقت کی نماز کی ادائیگی کے لیے آتے ہیں جہاں سڑک کی خستہ حالت کو دیکھتے ہوئے گرام پنچایت فنڈ سے سی سی روڈ کی تعمیر کروائی گئی اور اس کے علاوہ محلہ کے چند گلیوں میں بھی روڈ ڈالی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ احمد نگر میں روڈ پیاچس کے کام بھی بہت جلد انجام دئیے جائیں گے ۔ سرپنچ نے کہا کہ جب بھی عوام نے اپنے مسائل پیش کئے ان کے مسائل کو حل کیا گیا ہے ۔ عید اور تہواروں پر گرام پنچایت کی جانب سے صفائی ، لائٹس ، پانی وغیرہ کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ شمس آباد گرام پنچایت کی ترقی ہمارا اولین فرض ہے ۔ حکومت کی جانب سے فنڈس منظور نہیں کئے جارہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہے ۔ شمس آباد کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ ایرپورٹ کی وجہ سے عوام خاص کر ایرپورٹ ملازمین شمس آباد میں مقیم ہے جس سے ڈرینج ، صفائی وغیرہ کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے ۔ فنڈس کی منظوری کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں جیسے ہی فنڈس منظور ہوں گے مسائل کو حل کرلیا جائیگا ۔ محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ نے کہا کہ محلہ احمد نگر میں مسجد کے روبرو سی سی روڈ ڈالی گئی اس کے علاوہ ڈرینج لائن کو درست کیا گیا پانی کے پائپ لائن ڈالے گئے اور روڈ پیاچس چند مقامات پر ڈالے گئے اور مزید پیاچ ورک بہت جلد تکمیل کرلیا جائے گا ۔ اس موقع پر ایچ ایوب حسین ، نانم نریش گرام پنچایت ممبرس کے ہمراہ پنچایت اسٹاف موجود تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT