Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد ایرپورٹ سے ایک شخص لاپتہ

شمس آباد ایرپورٹ سے ایک شخص لاپتہ

شمس آباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد سے ایک مسافر لاپتہ ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب پنم تروپتی 25 سالہ ساکن کریم نگر 4 جنوری کو انڈیگو فلائٹ کے ذریعہ شمس آباد ایرپورٹ پہنچا اور مکان کو نہیں آیا تمام رشتہ دار اور دوست احباب کے پاس تلاش کرنے پر بھی اس کی کوئی اطلاع نہیں ملی جس پر اس کے افراد خاندان نے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن پہنچ کر گمشدگی کی شکایت درج کروائی ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر سرینواس نے مقدمہ درج کر کے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی بھی شخص کو اس کی اطلاع ملے تو فون 8331013207 پر اطلاع دیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT