Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد ایرپورٹ سے ایک لڑکی لاپتہ

شمس آباد ایرپورٹ سے ایک لڑکی لاپتہ

شمس آباد /16 جون ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد سے ایک لڑکی لاپتہ ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب کاٹی ویری شرما 17 سالہ ساکن وشاکھاپٹنم جو ویزاگ سے 14 جون کو فلائیٹ نمبر 608، 6E کے ذریعہ پونے کیلئے روانہ ہوئی ۔ ویزاگ سے فلائیٹ شمس آباد سے کنکٹنگ تھی کاتی ویری شرما شمس آباد ایرپورٹ پہونچی اور وہاں سے وہ دوسری فلائیٹ کیلئے رپورٹنگ کرنا تھا لیکن نہیں کیا ۔ اس رات اس کے والد اروند شرما نے فون کیا تو فون بند تھا جس کے بعد تمام مقامات پر تلاش کرنے کے بعد شمس آباد آر جی آئی پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی ۔ سب انسپکٹر سرینواس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی بھی شخص کو اس لڑکی کی اطلاع ہو تو وہ فون نمبر 8331013207 پر اطلاع کریں ۔

TOPPOPULARRECENT