Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد میں ایک اور رہزنی کا واقعہ

شمس آباد میں ایک اور رہزنی کا واقعہ

شمس آباد ۔ 6 فبروری (سیاست نیوز) شمس آباد میں ایک اور رہزنی کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب للیتا نامی خاتون شمس آباد کے علاقہ سداننی سے گذر رہی تھی کہ دو نامعلوم افراد پلسر گاڑی پر آ کر اس کے گلہ سے 1.5 تولہ چین چھین کر فرار ہوگئے۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ مسلسل رہزنی کی وارداتوں سے پولیس کی نیند حرام ہوچکی ہے۔ نیشنل ہائی وے پر سی سی ٹی وی کیمرے ہونے اور پولیس کی مسلسل چیکنگ کے باوجود نامعلوم رہزن اس طرح کی وارداتوں کو انجام دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT