Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد کو علیحدہ ضلع بنانے کی تائید کرنے سبیتا اندرا ریڈی اور دیویندر گوڑ کو یادداشت

شمس آباد کو علیحدہ ضلع بنانے کی تائید کرنے سبیتا اندرا ریڈی اور دیویندر گوڑ کو یادداشت

شمس آباد 19 جون (سیاست نیوز) شمس آباد کو علیحدہ ضلع بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی قائدین نے سابق وزیرداخلہ شریمتی سبیتا اندرا ریڈی اور سابق وزیرداخلہ دیویندر گوڑ سے ملاقات کرکے ایک یادداشت پیش کی۔ دونوں ہی سابق وزرائے داخلہ نے تیقن دیا کہ وہ اس مسئلہ پر ان کا ساتھ دیں گے اور حکومت سے مطالبہ کریں گے اور تحریک میں مزید جدوجہد پیدا کریں گے۔ مسز سبیتا اندرا ریڈی نے کہاکہ حکومت صرف اعلانات کے ذریعہ ہی عوام کو خوش کرنے کی کوشش میں ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ اعلانات کے بجائے عمل کرے تاکہ ریاستی عوام کو فائدہ ہوسکے۔ اس موقع پر کے رامو نائک، اکرم خان، اعظم خان، اجئے، سنجے یادو، مہیش، سنیل گوڑ کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT