Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد کی مساجد میں رمضان میں پانی کی سربراہی

شمس آباد کی مساجد میں رمضان میں پانی کی سربراہی

گرام پنچایت میں اجلاس ،راچاملا سدیشور کا خطاب
شمس آباد ۔ /26 مئی (سیاست نیوز) شمس آباد گرام پنچایت میں رمضان کے مقدس ماہ کی آمد پر شمس آباد سرپنچ راچاملاسدیشور کی جانب سے اجلاس منعقد کیا گیا ۔ جس میں مساجد کی کمیٹیوں اور مسلم قائدین کے ساتھ رمضان کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ مسلم قائدین نے گرما کے پیش نظر مساجد میں ٹھنڈے پانی کی سربراہی کرنے اور مساجد کے اطراف صفائی اور افطاری کے میوؤں کے چھلکے کی صفائی اور گھروں میں پانی کی سربراہی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ راچاملا سدیشور سرپنچ نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان کے مقدس مہینہ میں گرام پنچایت شمس آباد کی جانب سے بغیر کسی نمائندگی کے تمام انتظامات کئے جائیں گے ۔ شمس آباد کی تمام مساجد میں پینے کے لئے ٹھنڈے پانی کی سربراہی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ گرما کی شدت کو دیکھتے ہوئے ٹھنڈے پانی کی سربراہی ضروری بھی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ مساجد کے اطراف صاف صفائی کے انتظامات بھی کئے جائیں گے اور اسٹریٹ لائٹس کا انتظام کیا ۔ اس کے ساتھ ڈرینیج کی صفائی بھی کی جائے گی ۔ رمضان کے پیش نظر گھروں میں پانی کی سربراہی کے اوقات میں اضافہ کیا جائے گا ۔ راچاملا سدیشور نے کہا کہ رمضان میں کسی کو بھی مسئلہ ہو تو وہ فوراً انہیں یا ڈپٹی سرپنچ محمد شمس الدین کو اطلاع کریں ۔ اس مسئلہ کو گرام پنچایت کی جانب سے فوراً حل کیا جائے گا ۔ ہمارے مسلمان بھائیوں کیلئے رمضان کا مہینہ مقدس ماہ ہے جس میں وہ روزہ رکھتے ہوئے خدا کی عبادت میں مشغول رہتے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے گھروں کے اطراف  صاف صفائی کا خیال رکھیں ۔ مساجد میں افطاری کے چھلکے ایک پالیتھین بیاگ میں ڈال کر رکھے ۔ اگلے دن صبح گرام پنچایت کی جانب سے اسے حاصل کرلیا جائے گا ۔ صفائی کی بہت بڑی اہمیت ہے ۔ جن سے تقریباً سبھی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔ اس اجلاس میں ایم پی ٹی سی ممبرس ، گرام پنچایت ممبرس اور مسلم قائدین موجود تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT