Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد کے اقلیتی قائدین کی مہیندر ریڈی سے ملاقات

شمس آباد کے اقلیتی قائدین کی مہیندر ریڈی سے ملاقات

شمس آباد 10 جولائی (سیاست نیوز) شمس آباد ٹی آر ایس کے اقلیتی قائدین نے وزیر ٹرانسپورٹ پی مہندر ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے شال پوشی کی۔ ہریش گوڑ ٹی آر ایس منڈل صدر کی قیادت میں محمد اسد، ٹلو، نعیم، محمد بابا، محمد پاشاہ کے علاوہ دیگر قائدین نے ملاقات کرتے ہوئے عید کی مبارکباد پیش کی۔ شمس آباد کے مسائل سے واقف کرواتے ہوئے عید کی مبارکباد پیش کیا۔ شمس آباد کے مسائل سے واقف کرواتے ہوئے انھیں حل کرنے کی درخواست کی۔ مہندر ریڈی نے تیقن دیا کہ وہ شمس آباد کے مسائل خاص کر مسلم محلات کے مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ شمس آباد گنگا جمنی تہذیب کے لئے ایک مثالی مقام ہے جہاں پر راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے قیام کے بعد کئی افراد کی آمد و رفت سے یہاں کی رونق میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں شمس آباد کی ترقی لازمی ہے۔ انھوں نے وفد کو تیقن دیا کہ ان کی جانب سے جتنا بھی ممکن ہوسکے مسائل کو حل کرنے اور ترقیاتی اقدامات کو جلد سے جلد تکمیل کرنے کی بھرپور مساعی کریں گے۔

 

تقریب عید ملاپ، محفل افسانہ ، مشاعرہ ، لطیفہ گوئی
حیدرآباد 10 جولائی (پریس نوٹ) اسوسی ایشن آف اُردو ڈیولپمنٹ کی جانب سے دوشنبہ 11 جولائی 12 بجے دن اُردو گھر مغلپورہ میں تقریب عید ملاپ زیرصدارت جناب تمیزالدین احمد صدر اسوسی ایشن منعقد ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT