Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد کے موضع گھانسی میاں گوڑہ کی مندر میں اتم کمار ریڈی نے پوجا کی

شمس آباد کے موضع گھانسی میاں گوڑہ کی مندر میں اتم کمار ریڈی نے پوجا کی

شمس آباد 20 اگسٹ (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع گھانسی میاں گوڑہ مندر میں تلنگانہ پردیش کانگریس صدر اتم کمار ریڈی نے شرکت کرتے ہوئے پوجا کی۔ اس موقع پر سبیتا اندرا ریڈی سابق وزیر، ملو روی سابق رکن پارلیمنٹ، سمپت کمار رکن اسمبلی، کیاما ملیش ڈی سی سی صدر، کارتک ریڈی چیوڑلہ پارلیمنٹ انچارج، وینو گوڑ کانگریس منڈل صدر، راچا ملا سدیشور سرپنچ، رامو نائک کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔ اتم کمار ریڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ ریاست میں کانگریس کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے ٹی آر ایس حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ حکومت صرف زبانی وعدوں کے ذریعہ دن گزار رہی ہے۔ 2019 ء انتخابات میں کانگریس دوبارہ برسر اقتدار آئے گی تب ہی عوام کے مسائل حل ہوں گے۔ کسانوں کی فلاح و بہبود صرف کانگریس کے دور میں ہی ہوگی۔

 

TOPPOPULARRECENT