Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / شنکر سنہہ واگھیلا 21 جولائی کو طاقت کا مظاہرہ کرینگے

شنکر سنہہ واگھیلا 21 جولائی کو طاقت کا مظاہرہ کرینگے

احمد آباد 18 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات میں اسمبلی انتخابات سے قبل اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے مقصد سے کانگریس کے ناراض لیڈر شنکر سنہہ واگھیلا اپنی سالگرہ 21 جولائی کو اپنے حامیوں کا ایک بڑا جلسہ منعقد کرینگے ۔ تاہم واگھیلا کا ادعا ہے کہ یہ تقریب طاقت کا مظاہرہ نہیں ہوگی ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اپنے احساسات کا اظہار کرنا چاہتے ہیںتاکہ اس سے ایک پیام جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کو سم سمویدنا سمیلن کا نام دیا جا رہا ہے ۔ 76 سالہ واگھیلا گجرات اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے 57 اجرکان اسمبلی اور دو این سی پی ارکان اسمبلی کے علاوہ جنتادل یو کے ایک رکن اسمبلی کو اس اجلاس کیلئے مدعو کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس گاندھی نگر میں مہاتما گاندھی مندر میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ 21 جولائی ان کی سالگرہ کا دن ہے اس لئے ان کے حامیوں نے اس طرح سے اس کو منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حامیوں کے اصرار پر انہوں نے اس اجلاس میں شرکت سے اتفاق کرلیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس کے دوران وہ اپنے احساسات کا اظہار کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT