Monday , September 25 2017
Home / دنیا / شنگھائی ایرپورٹ پر دھماکہ 5 زخمی

شنگھائی ایرپورٹ پر دھماکہ 5 زخمی

بیجنگ ۔ /12 جون (سیاست ڈاٹ کام)  چین کے دوسرے سب سے بڑے ایرپورٹ پر آج ایک شخص نے دیسی ساختہ بیر کی بوتل پھینکتے ہوئے دھماکہ کیا جسے بم دھماکہ تصور کرتے ہوئے چوکسی اختیار کرلی گئی ۔ اس حملے میں 5 افراد بشمول ایک خاتون اور ایک بیرونی شہری زخمی ہوگئے ۔ ملک کے تجارتی مرکز شنگھائی کے انٹرنیشنل ایرپورٹ پر آج یہ واقعہ پیش آیا ۔ شنگھائی کے میونسپل پبلک سکیورٹی بیورو نے بتایا کہ ایک شخص نے دیسی ساختہ بیر کی بوتل ٹرمنل 2 کے چیک ان کاونٹر پر پھینک ماری ۔ اس دھماکے کے بعد ایک شخص نے چاقو اپنی جیب سے نکالی اور اس کا گلا کاٹ لیا اس کے بعد وہ زمین پر گرپڑا ۔ اس شخص کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT