Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / شورومس پر ہی نئی گاڑیوں کا رجسٹریشن

شورومس پر ہی نئی گاڑیوں کا رجسٹریشن

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : 21 اپریل سے نافذ کئے جارہے نئے سسٹم کے تحت تمام نئے ٹو وہیلرس اور کار مالکین کو اپنی گاڑیوں کے رجسٹریشن اور ہائی سیکوریٹی نمبر پلیٹ کے لیے فیس ادائیگی کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھاریٹی دفاتر آنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ گاڑیاں خریدنے والے جس شوروم سے گاڑی خریدے ہوں اسی شوروم پر انہیں ادائیگی کرنی ہوگی ۔ شوروم پر ہی وہیکل رجسٹریشن ہوگا ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے یہ فیصلہ کیا ہے جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر بی وینکٹیشورلو نے کہا کہ شروع میں ڈیلرس محکمہ کی طرف سے مقررہ رجسٹریشن اور ایچ ایس این پی فیس وصول کریں گے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نئی گاڑیوں کے رجسٹریشن کا سارا عمل مرحلہ وار آٹو موبائل شورومس کو منتقل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ نئے مالکین گاڑی کو رجسٹریشن سرٹیفیکٹ کے لیے فی الحال آر ٹی اے آفس آنا پڑے گا ۔ دہلی ، گجرات ، ممبئی اور پونے میں شورومس میں نئی گاڑیوں کے رجسٹریشن کا تجربہ کامیاب رہا ہے ۔ چنائی میں بھی حال میں اس طریقہ کو رواج دیا گیا ہے ۔ تلنگانہ میں روزانہ تقریبا 8 ہزار نئی گاڑیاں ( کاریں اور ٹو وہیلرس ) فروخت ہوتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT