Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / شوٹنگ : ایشین رینکنگ میں نارنگ نمبر 1

شوٹنگ : ایشین رینکنگ میں نارنگ نمبر 1

نئی دہلی ، 5 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) اپنا قدم ردھم پھر حاصل کرلینے کے بعد اولمپک میڈلسٹ گگن نارنگ نے ایشیا میں مینس 50m رائفل پرون شوٹنگ کیٹگری میں نمبر ایک مقام حاصل کرلیا ہے۔ 32 سالہ ہندوستانی اسٹار کے کھاتے میں 971 پوائنٹس ہیں جبکہ چین کے شینگبو زاؤ کا 896 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا مقام ہے۔ پسٹل کنگ جیتو رائے کو مینس 50m پسٹل زمرے میں کوریا کے جونگو جین کے پیچھے 1929 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن ملی ہے۔
اپوروی چنڈیلا کو ورلڈ کپ فائنلس میں سلور میڈل
میونخ ، 5 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) نوجوان ہندوستانی شوٹر اپوروی چنڈیلا نے دوبارہ متاثرکن مظاہرہ پیش کیا جس پر انھیں آئی ایس ایس ایف رائفل اینڈ پسٹل ورلڈ کپ فائنلس میں آج یہاں ویمنس 10m ایر رائفل ایونٹ میں سلور میڈل حاصل ہوا۔ جئے پور کی 22 سالہ لڑکی نے 206.9 پوائنٹس کے ساتھ پوڈیم کا اختتام درج کرایا جبکہ وہ گولڈ میڈل جیتنے والی ایران کی احمدی الٰہی کے اسکور 207.5 سے محض 0.6 پوائنٹ پیچھے رہیں۔

TOPPOPULARRECENT