Tuesday , July 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / شوٹنگ ورلڈ کپ : 50 ممالک کے 452 شوٹرز شریک

شوٹنگ ورلڈ کپ : 50 ممالک کے 452 شوٹرز شریک

نئی دہلی، 20فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ریو اولمپکس کے طلائی فاتح، سابق اولمپک اور عالمی چمپئن سمیت دنیا کے 50ممالک کے 452شوٹرز یہاں ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں 22 فبروری سے 4 مارچ تک ورلڈ کپ میں اپنی دعویداری پیش کریں گے ۔ بین الاقوامی شوٹنگ فیڈریشن کے پہلے مرحلے کا ورلڈ کپ (رائفل، پسٹل اور شاٹ گن) کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں کھیلا جائے گا۔ نشانہ بازی میں بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنا چکے انڈیا میں پہلی بار شوٹنگ ورلڈ کپ کا انعقاد ہو گا ۔ انڈین نیشنل رائفل ایسوسی ایشن (آئی این آر اے ) کے صدر اندر سنگھ نے کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں آج نامہ نگاروں کو یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس عالمی کپ سے ہندستانی شوٹنگ کی تاریخ میں ایک نیا باب لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ اپنی شوٹنگ رینج میں ہم اپنے نشانے بازوں کوترنگا لہراتے دیکھیں گے ۔میں شکرگزار ہوں وزارت کھیل اور کھیل اتھارٹی کا جن کے تعاون کے بغیر ورلڈ کپ کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکتا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT