Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / شوپیان میں محاصرہ 8 گھنٹے بعد ختم، انکاؤنٹر نہ ہوا

شوپیان میں محاصرہ 8 گھنٹے بعد ختم، انکاؤنٹر نہ ہوا

سری نگر 19اگست (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے قریب ایک درجن دیہات میں ہفتہ کی صبح شروع کردہ ’کارڈن اینڈ سرچ‘ آپریشن جنگجوؤں کے ساتھ کوئی آمنا سامنا نہ ہونے کے بعد ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ بڑے پیمانے کا یہ تلاشی آپریشن ظاہر طور پر جنگجوؤں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے شروع کیا گیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیان کے قریب ایک درجن دیہات اور اس سے ملحقہ باغات میں ہفتہ کی صبح شروع کردہ تلاشی آپریشن کو جنگجوؤں کے ساتھ کوئی آمناسامنا نہ ہونے کے بعد ختم کیا گیا ہے ۔یہ گزشتہ برس جولائی میں حزب المجاہدین کے معروف کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہلاکت کے بعدجنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں انجام دی جانے والی دوسری بڑی تلاشی مہم ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT