Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شوگر فیاکٹری ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت سے نمائندگی

شوگر فیاکٹری ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت سے نمائندگی

بودھن /16 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر ٹاون ٹی آر ایس پارٹی جناب محمد عابد احمد صوفی ایڈوکیٹ کی اطلاع کے بموجب آج اسمبلی کے ا جلاس میں بودھن کے رکن اسمبلی جناب محمد شکیل عامر نے نظام دکن شوگرس فیاکٹری ملازمین کی گذشتہ چار مہینوں سے تنخواہوں کی عدم اجرائی کے سبب ملازمین کو پیش آرہی دشواریوں سے معزز اسپیکر اسمبلی کی توجہ مبذول کروائی ۔ جناب عابد صوفی کے بموجب حکومت و ریاستی وزیر خزانہ مسٹر اے راجندر نے شکیل عامر کی نمائندگی پر انہوں نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے NDSL کے ملازمین کی تنخواہوں کی اجرائی کا تیقن دیا اور NDSL کے لئے آف کی وجوہات کا جائزہ لینے کے بعد فیاکٹری کی کشادگی کے تعلق سے قطعی فیصلہ لینے کا حکومت نے تیقن دیا ۔

TOPPOPULARRECENT