Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / شوگر ملز کی فروخت کا معاملہ،مایاوتی کیخلاف انکوائری ممکن

شوگر ملز کی فروخت کا معاملہ،مایاوتی کیخلاف انکوائری ممکن

لکھنؤ 8اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش کی حکومت نے مایاوتی کے دور حکومت میں 21 شوگر ملز کی فروخت کے معاملہ میں تقریباً 1100 کروڑ روپے کے مبینہ گھپلے کی جانچ کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کے سپرد کی جاسکتی ہے ۔چیف منسٹر  یوگی ادتیہ ناتھ نے یہ حکم کل رات یہاں گنا ترقی اور شکر کی صنعت کے محکمہ کے بارے میں جانکاری کے وقت دیئے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کہ چیف منسٹر نے گنا کسانوں کو پیرائی کے دوران 2016-17کے بقایا گنا قیمت کی ادائی کسانوں کو 23اپریل تک کرانے کے ساتھ ہی سال2010-11 میں 21 شوگر ملز کی فروخت میں ہونے والے تقریباً 1100 کروڑ روپے کے مبینہ گھپلے کی جانچ کرانے کے بھی ہدایت دی ہے ۔

 

کشمیر قومی شاہراہ پر آمدورفت پانچویں دن بھی معطل
سرینگر 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والا سرینگر-جموں قومی شاہراہ مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے آج پانچویں دن بھی آمدورفت متاثر رہی۔ٹریفک پولیس کے ایک افسر نے یو این آئی کو بتایاکہ ہم نے کل یہاں کچھ مدت کے لیے آمدورفت کی اجازت دی تھی لیکن رام بن اور رامسو کے درمیان پھر سے مٹی کے تودے اور پتھر گرنے کی وجہ سے ٹریفک کو دوبارہ بند کرنا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT