Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہرکی ہراسانی اور جہیز کے مطالبہ پر خاتون کی خودکشی

شوہرکی ہراسانی اور جہیز کے مطالبہ پر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /3 اگست ( سیاست نیوز ) شوہر کی ہراسانی اور زائد جہیز کے مطالبہ سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 20 سالہ سنگیتا نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سنگیتا بائی رامل گوڑہ علاقہ کے ساکن ملیش کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی اگست 2013 میں ہوئی تھی اور شادی کے چند ماہ بعد یہ لوگ رامل گوڑہ منتقل ہوگئے ۔ شادی کے وقت طلائی زیورات نقد رقم اور ضروری ساز و سامان دیا گیا تھا ۔ تاہم ان سب کے باوجود ملیش اپنی بیوی کو ہراساں و پریشان کر رہا تھا ۔ جس سے تنگ آکر سنگیتا نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT