Sunday , July 23 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر ، بیوی کا جھگڑا شوہر کی خودسوزی

شوہر ، بیوی کا جھگڑا شوہر کی خودسوزی

حیدرآباد /12 اپریل ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ کے علاقہ گھٹکیسر میں ایک شخص کو سسرالی رشتہ داروں نے مشتبہ طور پر زندہ جلا ڈالا بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ سرینواس گوڑ جس کا گذشتہ چند عرصہ سے بیوی سے تنازعہ چل رہا تھا ۔ سسرالی رشتہ داروں نے بیوی کے سامنے پیٹرول ڈالکر مشتبہ طور پر آگ لگادی تاہم اس واقعہ کو خودکشی بھی قرار دیا جارہا ہے ۔ سرینواس گوڑ پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ جھگڑے کے بعد اس کی بیوی اپنے بچوں کے ساتھ مائیکے چلی گئی تھی اور اس سے ملاقات بھی نہیں کر رہی تھی اور اس شخص کو اس کے بچوں سے ملاقات کا بھی موقع نہیں دیا جارہا تھا ۔ آج جب یہ شخص اپنے بچوں سے ملاقات کیلئے سسرالی مکان پہونچا تو دروازے بند کرلئے گئے اور اس کو اجازت نہیں دی گئی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے اپنے جسم پر پٹرول ڈال کر آگ لگالی تاہم اس کی بیوی اور برادر نسبتی نے اسے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے ہاسپٹل منتقل کیا ۔ تاہم متوفی رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ سرینواس گوڑ کو سسرالی رشتہ داروں نے زندہ جلا ڈالا جو کہ بیوی سے اس کا جھگڑا تنازعہ کی شکل اختیار کرگیا تھا ۔ پولیس نے رشتہ داروں کے الزام کے مطابق مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT