Tuesday , October 24 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر اور بیٹی کے سامنے خاتون کی خودکشی

شوہر اور بیٹی کے سامنے خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /8 ستمبر ( سیاست نیوز ) مشیرآباد کے علاقہ میں خاتون نے اپنے شوہر اور بیٹی کی نظروں کے سامنے خودسوزی کرلی ۔ تاہم جسمانی طور پر لاچار اور بے بسی کا شکار یہ شوہر اپنی بیوی کو جھلستا دیکھتا رہا اور کمسن بچی کی بلبلاہٹ اور چیخ و پکار سے علاقہ میں سنسنی کا سبب بن گئی ۔ یہ واقعہ مشیرآباد کے علاقہ رام نگر میں پیش آیا جہاں 36 سالہ سری لکشمی نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مالی پریشانیوں کے سبب اس خاتون نے انتہائی اقدام کیا ۔ سری لکشمی ونود نامی شخص کی بیوی تھی ۔ ونود کے دونوں گردے ناکارہ ہوچکے تھے اور بستر پر رہتا تھا ۔ شوہر کے علاوہ اپنے دو بچوں 8 سالہ لڑکے اور 6 سالہ لڑکی لکی پرورش لکشمی کے ذمہ تھی ۔ یہ بے بس خاتون گھروں میں کام کرتے ہوئے اپنے اخراجات کو برداشت کرتی تھی ۔ ونود بیماری سے قبل آٹو چلایاکرتا تھا اور کثرت سے شراب نوشی کے سبب اس کی صحت خراب ہوگئی اور اس کے دونوں گردے ناکارہ ہوگئے تھے اور گھر پر ہی رہتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز میاں بیوی میں معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا اور بچی کے کھانے کے مسئلہ پر میاں بیوی میں بحث تکرار کے بعد اس خاتون نے شوہر اور بیٹی کے سامنے خودسوزی کرلی ۔ جسمانی طور پر مجبور شوہر اپنی بیوی کو بچانہ سکا جبکہ کمسن کی چیخ و پکار کو دیکھ کر مقامی عوام بھی غم زدہ ہوگئے ۔ مشیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT