Saturday , May 27 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر اور سسرال کی ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

شوہر اور سسرال کی ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /15 فروری ( سیاست نیوز ) ملازمت میں مدد کیلئے رقم ، کار خریدنے کیلئے رقم دینے کے باوجود بھی لالچی شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی اذیت رسانی کا شکار خاتون نے خودکشی کرلی ۔ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ صبیحہ سلطانہ جو این بی ٹی نگر علاقہ کے ساکن خواجہ احمد کلیم الدین کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ صبیحہ سلطانہ شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی اذیت رسانی کا شکار تھی ۔ اس خاتون کی شادی سال 2014 میں ہوئی تھی اور خاتون کے والد نے ایک مرتبہ شوہر کے مطالبہ پر کار خریدنے کیلئے رقم دی تھی ۔ جس کے بعد ان کا لالچ کم نہیں ہوا اور ہوم گارڈ کی ملازمت کیلئے بھی متوفی خاتون کے والدین پر دباؤ ڈالکر رقمی مطالبہ کیا گیا اور ان کی اس خواہش کو بھی صبیحہ کے والدین نے پورا کیا جس کے بعد گذشتہ چند روز سے مزید رقم کیلئے مطالبہ جاری تھا اور ہراسانی کی جارہی تھی جس سے دلبرداشتہ خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT