Tuesday , June 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شوہر بیوی کے جھگڑوں سے بچوں پر منفی اثر

شوہر بیوی کے جھگڑوں سے بچوں پر منفی اثر

کاغذ نگر میں فیملی کونسلنگ سنٹر کا افتتاح، ایس پی سن پریت سنگھ کا خطاب
کاغذ نگر۔/7مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر پولیس ڈیویژن کے حدود میں مستقر پولیس ڈیویژن کے احاطہ میں ضلع کمرم بھیم آصف آباد سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سن پریت سنگھ کے ہاتھوں فیملی کونسلنگ سنٹر کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر ڈیویژنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جناب محمد حبیب خان ، سرکل انسپکٹر آف پولیس رامیش بابو، سب انسپکٹر آف پولیس ایم اے ماجد، پربھاکر اور سرپور ٹاؤن ایس آئی پراوین کمار، ڈیویژنل فیملی کونسلنگ اراکین عبدالوہاب، ڈاکٹر دامودھر راو، کشور کمار، ڈی سی او اوما مہیشوری، سمپت کمار کے علاوہ میاں اور بیوی کے جھگڑوں سے متاثر ہونے والے تمام فیملی اراکین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ضلع ایس پی سن پریت سنگھ نے کہا کہ ہر گھر میں میاں بیوی میں آپس میں جھگڑوں کا چلن عام ہے۔ میاں بیوی کے درمیان صرف غصہ آنے پر آپس میں بحث و تکرار بڑھ جاتی ہے اور ایک دوسرے پر الزامات کے ساتھ ساتھ فوجداری مقدمات درج ہوتے ہیں اور دونوں عدالتوں کا رخ کرتے ہیں جس کی وجہ سے میاں اور بیوی کی زندگی کے ساتھ ساتھ دونوں کی فیملی تباہ ہوجاتی ہے اور رقم اور وقت بھی ضائع ہوجاتا ہے اور عدالتوں میں برسوں فیصلہ کیلئے انتظار کرنا پڑتا ہے۔ فیملی کونسلنگ سنٹر کاغذ نگر ڈی ایس پی اور فیملی کونسلنگ اراکین کے روبرو مسائل کی یکسوئی کرنے کیلئے کاغذ نگر میں فیملی کونسلنگ سنٹر کا افتتاح کیا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں آصف آباد مستقر میں بھی فیملی کونسلنگ سنٹر کا عنقریب افتتاح عمل میں آئے گا۔ وی کشور کمار، محترمہ اوما مہیشوری اور فیملی کونسلنگ رکن عبدالوہاب نے تفصیل سے فیملی کونسلنگ کے بارے میں روشنی ڈالی۔ ڈی ایس پی محمد حبیب خان اور سرکل انسپکٹر پولیس رامیش بابو کے شکریہ پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT