Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر سے جھگڑے پر بیوی کی خودکشی

شوہر سے جھگڑے پر بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /13 جولائی ( سیاست نیوز ) چکڑپلی کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ گیتا عرف ہریتا جو جواہر نگر علاقہ کے ساکن مدن موہن کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کیا۔ گیتا کے شوہر مدن موہن کو بلڈ پریشر کی بیماری تھی اور گیتا دوائی وقت پر استعمال کرنے کیلئے زور دے رہی تھی ۔ اس بات پر دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے بعد اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT