Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / شوہر سے دل برداشتہ بیوی کی خودکشی

شوہر سے دل برداشتہ بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر کے ناجائز تعلقات سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ ایم ہمیا نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ ہمیا حیات نگر علاقہ کے ساکن پرشانت کی بیوی تھی اور ان کا ایک لڑکا ہے ۔ خاتون نے خودکشی سے قبل اپنے خودکشی نوٹ میں وجوہات کو بیان کرتے ہوئے مطالبہ بھی کیا کہ اس کے شوہر اور اس کی داشتہ کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور اس کے بیٹے کو اس کے والدین کے حوالے کردیا جائے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہمیا کو جس وقت اپنے شوہر کے ناجائز تعلقات کا علم ہوا تب اس نے شوہر سے وضاحت طلب کی دونوں میں جھگڑا ہوا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہمیا کے شوہر پرشانت کے ناجائز تعلقات اس کی رشتہ دار خاتون سے تھے ۔ اس بات کا علم ہونے کے بعد متوفی خاتون کو شوہر کی جانب سے ہراسانی میں اضافہ ہوگیا اور اس نے ہراسانی و اذیت رسانی سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT