Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر سے دل برداشتہ بیوی کی خودکشی

شوہر سے دل برداشتہ بیوی کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /27 مئی (سیاست نیوز) شوہر کے ناجائز تعلقات اور اجنبی خواتین سے شوہر کی دوستی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ نارسنگی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 39 سالہ خاتون واسنا اماں جو پپال گوڑہ علاقہ کے ساکن وینکٹ ریڈی کی بیوی نارسنگی میں رہتی تھی ۔ یہ خاتون ایک خانگی اسکول میں آیا کی خدمات انجام دیتی تھی ۔ اس خاتون کا شوہر گزشتہ چند عرصہ سے خواتین سے دوستی میں مصروف تھا اور ایک خاتون سے اس کے ناجائز تعلقات قائم ہوچکے تھے ۔ اس بات سے واسنا اماں پریشان  اور اس نے دلبرداشتہ ہوکر کل رات خود سوزی کرلی اور فوت ہوگئی ۔ پولیس نارسنگی مصروف تحقیقات ہے ۔

صنعت نگر میں ذہنی معذور کی خودکشی
حیدرآباد ۔ /27 مئی (سیاست نیوز) صنعت نگر کے علاقہ میں ذہنی معذور ایک خاتون کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا  ہے کہ 26 سالہ چندریکا جو صنعت نگر علاقہ کے ساکن شخص انجنیلو کی بیٹی کا ذہنی علاج ایرہ گڈہ ہاسپٹل میں جاری تھا ۔ اس خاتون کی شادی سال 2004 ء میں ہوئی تھی اور شادی کے چند عرصہ بعد سے یہ خاتون خرابی صحت کے سبب اپنے والدین کے یہاں رہنے لگی تھی اور اس کا علاج جاری تھا جس سے تنگ آکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس کے مطابق خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT