Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شوہر نے بیوی کو ٹرین سے ڈھکیل دیا

شوہر نے بیوی کو ٹرین سے ڈھکیل دیا

نظام آباد:17؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) روپیوں کے خاطرشوہر اور بیوی کے درمیان ہوئے جھگڑے میں شوہر نے غصہ کو تاب نہ لاتے ہوئے اپنی بیوی کو ٹرین سے ڈھکیل دیا جس کی وجہ سے اس کی بیوی برسرموقع ہلاک ہوگئی ۔ سرکل انسپکٹر ریلوے سائی ناتھ کی اطلاع کے بموجب ناگر ضلع کے بلولی تعلقہ نیا آبادی کے دیپک چوہان اور اس کی بیوی گیتا بائی دھرم آباد سے انٹر سٹی ایکسپریس کے ذریعہ نظام آباد آرہے تھے کہ درمیان میں شوہر اور بیوی کے درمیان چار ہزار روپئے کے مسئلہ پر جھگڑا ہوا ۔ شوہر نے بیوی سے چار ہزار روپئے حوالے کرنے کی خواہش کی ۔ دونوں کے درمیان زبردست جھگڑا ہوا ۔ باسر سے فقیر آباد ریلوے اسٹیشن کے درمیان دیپک چوہان نے گیتا بائی کو ٹرین سے ڈھکیل دیا جس کی وجہ سے برسرموقع ہلاک ہوگئی ۔ ٹرین میں سوار مسافروں نے فوری نظام آباد ریلوے پولیس کو اطلاع دینے پر ریلوے پولیس دیپک چوہان کو حراست میں لے لیا ۔شوہر اور بیوی کے درمیان مشترکہ کھاتہ تھااور چار ہزار روپئے ڈرا کرنے کے بعد نظام آباد آرہے تھے کہ درمیان میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس اس خصوص میں مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT