Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ ڈالی

شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ ڈالی

فریاب (افغانستان)۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے فریاب علاقہ میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کی چاقو سے ناک کاٹ دی۔ فریاب کے گورنر کے ترجمان احمد جاوید بدر نے یہ بات بتائی۔ اس واقعہ کے بعد شوہر محمد خاں کی بیوی رضا گُل کو فوری ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔ اس واقعہ پر کابل کی خواتین کے حقوق کی جہد کار عالمہ نے کہا کہ اس واقعہ سے یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ افغان سماج میں آج بھی خواتین پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے جس کی مذمت کی جانی چاہئے۔ اگر حکومت کا نظام عدلیہ موثر ہو تو ایسے واقعات رونما نہیں ہوسکتے۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ وہ کیا حالات تھے جن کے تحت شوہر نے اپنی بیوی کی ناک کاٹ دینے جیسا سنگین جرم کیا جن کا ایک سالہ بچہ بھی ہے۔ دونوں کی شادی پانچ سال قبل ہوئی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ محمد خاں بیروزگار تھا اور معاشی تنگی کی وجہ سے میاں بیوی میں اکثر اَن بن ہوا کرتی تھی۔

TOPPOPULARRECENT