Monday , June 26 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر و سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی ‘ دو خواتین کی خود کشی

شوہر و سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی ‘ دو خواتین کی خود کشی

حیدرآباد /12 جنوری ( سیاست نیوز ) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کے سبب پیش آئے دو خودکشی کے واقعات میں دو خواتین فوت ہوگئیں ۔ چندرائن گٹہ اور جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 23 سالہ فرحین سلطانہ جو بنڈلہ گوڑہ علاقہ کے ساکن سید ظہیر کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فرحین سلطانہ کو شوہر کی جانب سے شدید ہراسانی کا سامنا تھا اور وہ شوہر کی حرکت سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 33 سالہ جیوتی جو اندرا نگر علاقہ کے ساکن جنا لکشمی چاری کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ اس خاتون کو شوہر اور سسرالی رشتہ داروں نے جہیز کیلئے ہراساں کر رہے تھے ۔ اس خاتون کی شادی سال 2008 میں ہوئی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT