Saturday , July 22 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی بدسلوکی اور رسوائی پر بیوی کی خودکشی

شوہر کی بدسلوکی اور رسوائی پر بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /17 مئی ( سیاست نیوز ) شوہر کی ہراسانی اور رسوائی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ شاہ میرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ انوشا نے 12 مئی کو انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ انوشا شاہ میرپیٹ علاقہ کے ساکن شرون کمار کی بیوی تھی ۔ اس کا شوہر اس خاتون کو تقاریب میں لے جانے کیلئے اس کی خوبصورتی کو بنیاد بناکر رسواء کرتا تھا ۔  ایسی باتوں سے تنگ آکر خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT