Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / شوہر کی جنس تبدیلی آپریشن کے بعد شادی کالعدم

شوہر کی جنس تبدیلی آپریشن کے بعد شادی کالعدم

سنگاپور ۔ 18 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سنگاپور میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک عدالت نے ایک جوڑے کی شادی کو کالعدم قرار دیا کیوں کہ شوہر نے اپنی جنس تبدیل کروالی تھی اور اس طرح دونوں میاں بیوی ایک ہی جنس سے تعلق رکھنے والے ہوگئے تھے جو ملک کے قانون ( ہم جنس پرستوں کی شادی ) کے مغائر ہے ۔ اخبار دی اسٹریٹ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جوڑے نے 2015 میں میاں بیوی کی حیثیت سے شادی کی تھی تاہم شوہر نے حالیہ دنوں میں اپنی جنس تبدیل کروا کر اپنے قومی شناختی کارڈ میں بھی خود کو ایک ’ خاتون ‘ ظاہر کیا تھا ۔ تاہم جب اس نامعلوم جوڑے نے جب حکومت کی جانب سے تعمیر کردہ اپارٹمنٹ خریدنے کی کوشش کی تو انہیں حکام کو اپنے بارے میں پوری معلومات فراہم کرنی پڑی ۔ سنگاپور میں نئے شادی شدہ مرد و خواتین اگر پہلی بار اپارٹمنٹ خریدتے ہیں تو انہیں حکومت کی جانب سے بھی مالی تعاون فراہم کیا جاتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد ان کی اپارٹمنٹ خریدنے کی درخواست یہ کہہ کر مسترد کردی گئی کہ وہ حکومت کے مالی تعاون حاصل کرنے کے اہل نہیں ۔ دوسری طرف سنگاپور کے رجسٹری آف میاریج نے دونوں ’میاں بیوی ‘ کی انفرادی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا البتہ یہ ضرور کہا کہ ملک کے قانون میں شادی کی جو تشریح کی گئی ہے اس کے مطابق یہ ایک مرد اور خاتون کے ملاپ کا نام ہے جو ایک دوسرے کے ساتھی بن کر زندگی گزار دیتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT