Wednesday , June 28 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی حرکتوں سے پریشان خاتون کی خودکشی

شوہر کی حرکتوں سے پریشان خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /7 مارچ ( سیاست نیوز ) گچی باؤلی کے علاقہ رائے درگم میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی جو اپنے شوہر کی حرکتوں سے پریشان تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ سورنا نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سورنا رائے درگم علاقہ کے ساکن ملیش کی بیوی تھی ۔ جو پیشہ سے اسکراپ کا کاروبار کرتا تھا ۔ ملیش اپنی بیوی کو پیسنے نہیں دیتا تھا ۔ اس بات سے خاتون اکثر ذہنی تناؤ کا شکار رہتی تھی اور اس خاتون کی صحت بھی اکثر ناساز رہتی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT