Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی دھمکیوں و ہراسانی پر بیوی کی خودکشی

شوہر کی دھمکیوں و ہراسانی پر بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /20 جون ( سیاست نیوز ) شوہر کی دھمکیوں اور ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔یہ واقعہ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔جہاں 40 سالہ سینگھو نامی خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ خاتون سریکانت نامی شخص کی بیوی تھی۔ جن کی شادی مئی 2015 میں ہوئی تھی ۔ سریکانت چنتل جیڈی میٹلہ میں رہتا تھا ۔خاتون گذشتہ چند ماہ سے اپنے والدین کے یہاں رہنے لگی تھی ۔ جس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔شادی کے دو ماہ بعد سینگھو کی صحت اچانک خراب ہوگئی اور اس خاتون کو ٹی بی کے مرض کی تصدیق ہونے کے بعد شوہر اور ساس ہراساں کرنے لگے اور روزانہ کے جھگڑے شروع ہوگئے ۔ جس کے بعد خاتون مائیکے آئی گذشتہ روز 18 جون کو شوہر کے ایک رشتہ دار نے خاتون کے والد کو فون کرتے ہوئے اسے دھمکیاں دی جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی مبینہ طور پر اور کہا کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنی لڑکی کی شادی کو دوسری جانب نہ کروائے ورنہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے تھے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT