Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی دھمکی پر بیوی کی خودکشی

شوہر کی دھمکی پر بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) گھر سے بے دخل کرنے کی شوہر کی دھمکی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ پنجہ گٹہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 24 سالہ سوشیلا نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سوشیلا اپنے شوہر کی دھمکیوں سے پریشان تھی ۔ اس خاتون کا شوہر راملو گذشتہ روز نظام آباد کیلئے روانہ ہوا اور جاتے وقت اس نے اپنی بیوی کو دھمکی دی تھی کہ جب تک وہ واپس آئے گا تو گھر میں دیکھائی نہ دے اور گھر سے چلی جائے ۔ اس بات سے وہ دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ پنجہ گٹہ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ گذشتہ چند عرصہ سے میاں بیوی میں جھگڑے چل رہے تھے جوایلا ریڈی گوڑہ کے علاقہ کے ساکنان بتائے گئے ہیں ۔ پولیس پنجہ گٹہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
بلندی سے گرنے والے شخص
کی موت
حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ 39 سالہ شخص واسو دیو بلندی سے نیچے گر پڑا تب وہ حالت نیند میں تھا اور رات دیر گئے یہ واقعہ پیش آیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق واسیو دیو سریکاکلم علاقہ کا متوطن تھا ۔ ذرائع کے مطابق 14 اگست کو یہ شخص عمارت کی پہلی منزل پر  حالت نیند میں تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT