Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی قاتل بیوی کی خودسپردگی

شوہر کی قاتل بیوی کی خودسپردگی

حیدرآباد ۔ 16 اپریل (سیاست نیوز) شوہر کا بے رحمانہ انداز میں قتل کرنے کے بعد ایک خاتون نے خودسپردگی اختیار کرلی۔ یہ واقعہ نلہ کنٹہ پولیس حدود میں پیش آیا۔ انسپکٹرپولیس مسٹر یادگیری ریڈی نے بتایا کہ 48 سالہ گنگادھر اپنی بیوی 42 سالہ وجیہ لکشمی کے حملہ میں ہلاک ہوگیا۔ دونوں میاں بیوی نلہ کنٹہ نرسمہا بستی میں رہتے تھے۔ کل رات دیر گئے میاں بیوی میں جھگڑا ہوا۔ گنگادھر اکثر نشہ کی حالت میں مکان پہونچ کر اپنی بیوی سے جھگڑا کرتا تھا۔ گالی گلوج کرتے ہوئے اس کے کردار پر بھی شک کرتا تھا۔ روزانہ کے جھگڑوں سے وہ تنگ آ چکی تھی جس نے کل رات جھگڑے کے بعد موقع کا انتظار کیا اور رات تقریباً 3 بجے شوہر پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا اور خودسپردگی اختیار کرلی۔ وجیہ لکشمی ایک اسکول میں آیا کی خدمات انجام دیتی تھی۔

TOPPOPULARRECENT