Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی مارپیٹ کا شکار اور شرابی خاتون کی خودکشی

شوہر کی مارپیٹ کا شکار اور شرابی خاتون کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 31 اکٹوبر (سیاست نیوز) سیندھی کے نشہ کی عادی ایک خاتون نے رشتہ داروں کی ڈانٹ ڈپٹ اور دیگر شراب کے نشہ سے نفرت کرنے والی خاتون نے شوہر کی مارپیٹ سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ یہ دو علحدہ واقعات افضل گنج اور چھتری ناکہ پولیس حدود میں پیش آئے۔ افضل گنج پولیس کے مطابق 28 سالہ سونی جو پیشہ سے مزدور تھی، بابو جگجیون رام نگر علاقہ کے ساکن پرکاش کی بیوی تھی، 26 اکٹوبر کو یہ خاتون نشہ کی حالت میں اپنے مکان پہنچی، اس خاتون کی حرکت پر گھر والوں نے ناراضگی ظاہر کی اور ڈانٹ ڈپٹ کی 27 اکٹوبر کو بھی یہ خاتون سیندھی نوش کرنے کے بعد اپنے مکان پہنچی جہاں ڈانٹ ڈپٹ بحث و تکرار کے بعد اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ چھتری ناکہ پولیس کے مطابق 20 سالہ سنتوشی جو کرانتی نگر علاقہ کے ساکن پربھاکر کی بیوی تھی اپوگوڑہ علاقہ میں اپنے مکان میں رہتی تھی۔ پربھاکر ہر روز نشہ کی حالت میں اپنے مکان پہنچتا تھا۔ 26 اکٹوبر کو بھی پربھاکر نشہ کی حالت میں اپنے مکان پہنچا۔ یہ شخص اکثر شراب نوشی کے بعد ایک بوتل اپنے ساتھ گھر لے آیا کرتا تھا اور رات دیر گئے تک گھر میں شراب نوشی کرتا تھا۔ یہ عادت اس کی بیوی کو پسند نہیں تھی۔ اسی دوران گذشتہ روز دونوں میں جھگڑا ہوا اور سنتوشی نے خودسوزی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT