Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی موت پر دل برداشتہ بیوی کی خودکشی

شوہر کی موت پر دل برداشتہ بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /12 اپریل ( سیاست نیوز ) شوہر کی موت سے ذہنی تناؤ کا شکار ایک خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ 45 سالہ رینوبائی نے جو منگل ہاٹ کے علاقہ میں رہتی تھی ۔ عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ کل یہ واقعہ پیش آیا ۔ منگل ہاٹ پولیس کے مطابق رینو بائی کے شوہر مہیندر سنگھ کی موت ہوگئی تھی ۔ شوہر کی موت کے بعد دھول پیٹ علاقہ میں اپنے بچوں کے ساتھ رہتی تھی ۔ خاتون ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ ذہنی تناؤ کے عالم میں خاتون نے انتہائی اقدام کیا ۔ منگل ہاٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT