Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی پارٹی میں بیوی کی تاخیر شوہر ناراض، بیوی کی خودکشی

شوہر کی پارٹی میں بیوی کی تاخیر شوہر ناراض، بیوی کی خودکشی

حیدرآباد 24 جولائی (سیاست نیوز) شوہر کی کلب میں پارٹی اور بیوی کی تاخیر بیوی کی موت کا سبب بن گئی۔ جہاں 33 سالہ امروتا عرف انیتا نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ امروتا پنجہ گٹہ امرتا ہلز علاقہ کے ساکن سنتوش کمار کی بیوی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ خاتون ہراسانی اور ظلم و زیادتی والی زندگی بسر کررہی تھی۔ اس خاتون کا شوہر اس کے کردار پر شک کرتا تھا اور بیوی پر شبہات کرتے ہوئے آئے دن جھگڑنا اس کی عادت بن گئی تھی۔ کل بنجارہ ہلز کے ایک پب میں سنتوش کمار نے پارٹی منعقد کی تھی اور امرتا اس پارٹی میں شرکت کے لئے گھر پر موجود تھی۔ اور اس خاتون نے تاخیر کی اس بات پر شوہر نے اس کے کردار پر شبہ کرتے ہوئے قابل اعتراض الفاظ استعمال کئے جس سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT