Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی ہراسانی ‘ سافٹ ویر انجنیئر کی بیوی کی خودکشی

شوہر کی ہراسانی ‘ سافٹ ویر انجنیئر کی بیوی کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /16 اکٹوبر (سیاست نیوز) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے دلبرداشتہ خاتون سافٹ ویر انجنیئر نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 31 سالہ وائی شویتا کی شادی 10 سال قبل خانگی فوٹو گرافر وائی سری کانت سے ہوئی تھی اور انہیں دو لڑکیاں بھی ہے ۔ گزشتہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں اپنے متعلقہ علاقہ سے خاتون کی نشست پر انتخابات میں حصہ لینے کیلئے شوہر اسے مسلسل دباؤ ڈالتا رہا لیکن اس نے اس سے صاف انکار کردیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سریکانت نے اپنی بیوی کو ہراسانی کی غرض سے مزید جہیز کا مطالبہ کرنے لگا اور نہ دینے پر اسے اذیتیں دیا کرتا تھا ۔ شوہر کے اس رویہ سے دلبرداشتہ شویتا نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جبکہ پولیس رام گوپال پیٹ نے شوہر اور اس کے سسرالی رشتہ داروں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا اور نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT