Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شوہر کی ہراسانی سے خاتون کی 2 بچوں کیساتھ خودکشی

شوہر کی ہراسانی سے خاتون کی 2 بچوں کیساتھ خودکشی

نظام آباد ۔18 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شوہر کے ہراسانی نے ایک خاتون نے اپنے دو سالہ معصوم لڑکے کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ماکلور منڈل کے مادھا پور میں پیش آیا۔ سب انسپکٹر راما نائیڈو کی اطلاع کے بموجب مادھا پور کے رنجیت کی شادی انا پورنا کے ساتھ انجام پائی تھی اور انہیں ایک لڑکا اور ایک لڑکی بھی ہے اور انا پورنامانک بھنڈار پرائمری ہیلت سنٹر میں اے این ایم کی حیثیت سے کنٹراکٹ ملازمت کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھی رنجیت گذشتہ چند سالوں سے نشہ کا عادی ہوگیا تھا اور بیوی سے نشہ کی حالت میں جھگڑنا ، مار پیٹ کرنا شروع کردیا تھا جس کے پیش نظر انا پورنا میکہ چلے گئی تھی ۔ پنچایت کے بعد دوبارہ انا پورنا اپنے شوہر کے ساتھ واپس آنے کے بعد جمعہ کی رات رنجیت نشہ کی حالت میں بیوی کو زد و کوب کرتے ہوئے بینک پاس بک اور روپیہ کا مطالبہ کیا اے ٹی ایم کارڈ حاصل کرتے ہوئے روپئے نکال کر خرچ کردیا جس پر انا پورنا نے اپنی دوسالہ لڑکے کے ساتھ لاپتہ ہوگئی جس پر افراد خاندان نے اس کے بارے میں تلاش کرنے پر کوئی پتہ نہیں چلا ۔ جس پر ماکلور پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی کی تھی ۔ دیہات میں واقع قدیم باولی سے تعفن آنے پر دیکھا تو انا پور اور لڑکے کی نعش پائی گئی تھی اور نعشیں مسخ شدہ حالت میں تھی ۔ پولیس کو اطلاع دینے پر پولیس یہاں پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ۔پولیس نے شوہر رنجیت اور ساس لکشمی کو تحویل میں لیتے ہوئے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT