شوہر کی ہراسانی پر بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد : شوہر کی ہر آسانیوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ میڑپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 38 سالہ خاتون شیوانی نے خودکشی کرلی ۔ شیوانی میڑپلی علاقہ کے ساکن شخص راجو کی بیوی تھی جو پیشہ سے خانگی اسکول ٹیچر تھی۔ اس خاتون کو شوہر زائد جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کر رہا تھا ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔