Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی ہراسانی پر بیوی کی خودکشی

شوہر کی ہراسانی پر بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /4 مئی ( سیاست نیوز ) شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ چندرائن گٹہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ پرشانتی جو چمپاپیٹ علاقہ کی ساکن راجو کی بیوی تھی نے کل اپنے سسرالی مکان پہونچکر خودسوزی کرلی ۔ کیروسن جسم پر ڈالکر اس خاتون نے باتھ روم میں انتہائی اقدام کیا ۔ ان کی شادی سال 2009 میں پسند سے ہوئی تھی اور سال 2012 میں انہیں ایک اولاد تولید ہوئی ۔ پولیس چندرائن گٹہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT