Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی ہراسانی پر بیوی کی خود کشی

شوہر کی ہراسانی پر بیوی کی خود کشی

حیدرآباد ۔ /22 جولائی (سیاست نیوز) ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر خودسوزی کرلی ۔ ابراہیم پٹنم پولیس کے مطابق 28 سالہ جوتی جو ابراہیم پٹنم علاقہ کے ساکن وائی کنٹم کی بیوی نے /19 جولائی کو اپنے جسم پر کیروسین ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ جوگی کی شادی گیارہ سال قبل وائی کنٹم سے ہوئی تھی اور ان کے دو بچے تھے ۔ گزشتہ چند دنوں سے میاں بیوی میں معمولی بات پر جھگڑا چل رہا تھا اور بیوی کو شوہر ہراساں و پریشان کررہا تھا جس سے تنگ آکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT