Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی ہراسانی پر خاتون کی خود کشی

شوہر کی ہراسانی پر خاتون کی خود کشی

حیدرآباد۔ 3 اپریل (سیاست نیوز) شوہر کی ہراسانی سے دلبرداشتہ خاتون نے حسین ساگر میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ 30 سالہ وی سنیتا ریڈی ساکن گاندھی نگر خانگی ادارہ میں ملازم تھی اس کی شادی 9 سال قبل رام ریڈی سے ہوئی تھی تاہم یہ جوڑا لا ولد تھا۔ رام ریڈی اپنی بیوی سے معمولی باتوں پر جھگڑا کیا کرتا تھا جس سے سنیتا دلبرداشتہ ہوگئی تھی۔ سنیتا نے حسین ساگر میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ رام گوپال پیٹ پولیس نے نعش کو باہر نکال کر گاندھی ہاسپٹل مردہ خانہ میں منتقل کیا اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT