Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 9 ستمبر (سیاست نیوز) شوہر کی مارپیٹ اور ہراسانیوں کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ الوال پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 38 سالہ رادھا جوملا ریڈی کالونی الوال علاقہ کے ساکن کیشوراؤ کی بیوی تھی۔ اس خاتون نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو آج علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ الوال پولیس ذرائع کے مطابق رادھا کا شوہر کیشوراؤ رادھا کو ہر چھوٹی بات پر ہراساں و پریشان کرتا تھا۔ نشہ کی حالت میں گھر پہنچ کر اپنی بیوی کو مارپیٹ کا نشانہ بنانا اس کی عادت بن گئی تھی۔ خاتون نے ان ہراسانیوں اور مارپیٹ سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کردیا۔ پولیس الوال نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT