Sunday , March 26 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /13 فروری ( سیاست نیوز ) ٹپہ چبوترہ کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر کی ہراسانیوں اور مارپیٹ سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ لاونیا جو نارائنا نگر کالونی علاقہ کے ساکن ایم کرشنا کی بیوی تھی نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ لاونیا اپنے شوہر کی جانب سے کافی ہراسانی کا شکار تھی ۔ زائد جہیز کیلئے کرشنا لاونیا کو پریشان کر رہا تھا اور اس شخص نے اس کے والد کی آخری رسومات کیلئے بھی سسرال والوں سے جبراً رقم وصول کی تھی ۔ اس کے باوجود خاتون نے شوہر کے رویہ میں تبدیلی نہ ہونے سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ ٹپہ چبوترا پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT