Thursday , July 27 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خود کشی

شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خود کشی

حیدرآباد ۔ /25 نومبر (سیاست نیوز) سنتوش نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 31 سالہ عائشہ عرف شویتا جو رکھشاپورم علاقہ کے ساکن محمد اکرم کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق محمد اکرم اور عائشہ نے 8 سال قبل اپنی پسند سے لومیارج کیا تھا ، جن کے 2 لڑکے ہیں ۔ گزشتہ چند روز سے میاں بیوی میں جھگڑے چل رہے تھے اور کل رات بھی جھگڑا ہوا جس کے بعد کل رات خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT