Tuesday , October 24 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خود کشی

شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خود کشی

حیدرآباد ۔ /19 اگست (سیاست نیوز) زائد جہیز کیلئے بے روزگار شوہر کی ہراسانی کاشکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ نارسنگی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 23 سالہ سواپنا نے خودکشی کرلی ۔ سواپنا حیدر شاہ کوٹ علاقہ کے ساکن سرینواسلو کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی سال  2014 ء میں ہوئی تھی ۔ گزشتہ عرصہ قبل سرینواسلو نے جو خانگی ملازم تھا کام چھوڑ دیا تھا  اور بے روزگار تھا اور اپنی بیوی کو ہراساں کررہا تھا کہ وہ زائد جہیز کا انتظام کرے ۔ شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر سواپنا نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT