Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

شوہر کی ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد 28 جولائی (سیاست نیوز)  بے روزگار شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مالی پریشانیوں کا شکار خاتون شوہر سے تنگ آچکی تھی ۔ گھر کے اخراجات اور ضرورتوں کو پورا کرنے کے بجائے شوہر روزانہ جھگڑا کرتا تھا ۔ یہ واقعہ حیات نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 25 سالہ مادھوی نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ مادھوی حیات نگر علاقہ کے ساکن سریکانت کی بیوی تھی اس کا آبائی مقام مہاراشٹرا تھا ۔ شوہر بے روزگار تھا اور کام کرنے کے بجائے ہر روز گھر میں جھگڑآ کرتا تھا جس سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT